محکمہ بہبود آبادی پنجاب راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب

پیر 14 اگست 2017 20:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) محکمہ بہبود آبادی پنجاب راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر راولپنڈی شریں سخن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام قائد کے خواب کی تعبیر ہے اور ارض پاک کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہر دل میں جذبہ تحریک آزادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر راولپنڈی ظہیر بابر اور محکمہ کے دیگر افسران اور عملے کے اراکین کے ہمراہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر فرد جذبہ آزادی سے سرشار ہے جس کا اظہار ان رنگاررنگ تقریبات سے ہو رہا ہے جن میں ہر عمر کے افراد جوش و خروش کے ساتھ شریک ہیں۔

(جاری ہے)

شریں سخن نے کہاکہ بہبود آبادی کے تمام دفاتر کو رنگ ربرنگی جھنڈیوںاور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے اور مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں جدو جہد آزادی اور تحریک پاکستان کے مقاصد کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

ظہیر بابر نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چودہ اگست ایک عہد کی تکمیل کا دن ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشنا س کرائیں اور انہیں قربانیوں سے آگاہ کریں جو ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کے قیام کے لئے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی پاکستان عزم و حوصلے کے پہچان اور یوم آزادی اتحاد ، ایثار اور اخلاص کے تجدید عہد کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :