قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے والے آج قوم سے پوچھ رہے ہیں کہ میرا قصور کیا ہے،میاں کامران سیف

پیر 14 اگست 2017 20:33

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے والے آج قوم سے پوچھ رہے ہیں کہ میرا قصور کیا ہے کرپشن اور قومی خزانہ کی لوٹ مار ان کا سب سے بڑا قصور ہے بڑے بڑے منصوبوں میں کمیشن لیکر بیرون ملک دولت اکٹھی کرنے والے آج قوم کے سامنے جوابدہ ہیں اور ان کے بارے میں مکمل تحقیقاتی رپورٹ جے آئی ٹی نے قوم کے سامنے رکھ دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ مشرف دور میں قرضہ36ارب ڈالر تھا جو ان کے دور میں80ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے کرپشن اور اقربا پروری نے خوشحال پاکستان کو کنگال پاکستان بنادیا قوم کا بچہ بچہ مقروض ہیں لیکن ان کے بیٹے اور بیٹیاں بیرون ملک اربوں روپے کی دولت اور جائیدادوں کے مالک بن گئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 70سالہ آزادی کے باوجود قوم اربوں روپے کی مقروض ہے اور حکومت بھی قرض کی رقم سے چل رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر عدلیہ نواز شریف کو نااہل قرار دے کر نہ ہٹاتی تو خدانخواستہ بڑھتے قرضوں کے باعث ملک دیوالیہ ہوجاتا۔عدلیہ نے نااہل قیادت کو ہٹا کر قوم پر احسان کیا ۔نااہل قیادت اب سڑکوں پر عوام کو گمراہ کررہی ہے اور تھڑوں کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :