مہمند ایجنسی میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائی گئی

پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیرنے پرچم کشائی کی، لیویز و خاصہ دار فورس یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

پیر 14 اگست 2017 21:11

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) مہمند ایجنسی میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائی گئی۔پولیٹیکل آفس سبزہ زار میںپی اے مہمند محمود اسلم وزیرنے پرچم کشائی کی، لیویز و خاصہ دار فورس یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔غلنئی سیکنڈری سکول میں مرکزی تقریب ۔ کبڈی، رسہ کشی، جمناسٹک اور کراٹے کے مقابلے۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر ، مہمندرائفلز ونگ کمانڈر محمد عمیراور سپورٹس منیجر سعید اختر نے انعامات تقسیم کئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی حکام کے علاوہ قبائلی عمائدین، کھلاڑیوں اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔ غلنئی، میاں منڈی اور یکہ غنڈ بازاروں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجائے گئے تھے۔ شام کو آتش بازی کا دلچسپ مظاہرہکیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاکستان کا سترواں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے مختلف تحصیلوں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد کئے۔

ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محموود اسلم وزیر نے پی اے آفس سبزہ زار میں پرچم کشائی کی اور بعدمیں پاک فوج 14 این ایل آئی کے میجر فخرالدین،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حمیدالرحمان، اے پی اپر مہمند حمیداللہ خٹک ، اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبرخان اور قومی مشران کے ہمراہ نئے بنائے جانے والے خاصہ دار ولیویز فورس یادگار شہداء پر حاضری دیکر پھولوں کے چادر چڑھائے۔

مرکزی پروگرام ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی ہائیرسیکنڈری سکول گرائونڈمیں منعقد ہواجس میں تمام اقوام کے قبائلی مشران ، مقامی لوگوں، کھلاڑیوں اور جوانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ محکمہ جنگلات ، محکمہ زراعت ، محکمہ لائیو سٹاک نے سٹال اور مقامی ملک نثار احمد حلیمزئی نے حجرہ ماڈل بنایا تھا جس میں شرکاء نے بھر پور دلچسپی لی ۔

قومی ترانے اور لیویز پریڈ کے بعد ایجنسی سپورٹس اینڈ کلچر اینڈ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام کبڈی ، جمناسٹک ، رسہ کشی اور کراٹے کے مقابلے ہوئے۔ اور مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے گرائونڈ کا چکر لگایا۔ سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے جشن آزادی کے مناسبت سے خاکے پیش کئے۔ لیویز فورس کے جوانوں نے مارچ پاس اور دہشت گردی سے نمٹنے کے مقابلے کا بہترین ریہرسل کرکے پی اے مہمند سے پچاس ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔

تقریب کے آخر میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر ، مہمند رائفلز ونگ کمانڈرمحمد عمیر اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔آخر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے امن و امان کے لئے سیکیورٹی فورسز، لیوز و خاصہ دار فورس سمیت قبائلی عمائدین اور عوام نے قیمتی جانی نذرانے پیش کرکے لازوال تاریخ رقم کی ہے۔

ان قربانیوں کے بدولت ہم پر امن فضاء رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اب بھی ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔جس کا ہم سب نے مل کر مشترکہ کوششوں سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ساری مہمند ایجنسی ایک جسم کا مانند ہے ہر جگہ دہشت گردی کے اثرات سارے علاقے پر ہوتے ہیں ۔ قبائلی عمائدین اور عوام حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں جشن آزادی کے روز ایجنسی کے غلنئی بازار، یکہ غنڈ بازار، میاں منڈی بازاراورچاندہ بازار کو سبز ہلالی پر چموں سے سجایا گیا تھا۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور تحصیلداران نے غلنئی بازار کادورہ کیا اور بہترین زیبائش اور جھنڈوں کی سجاوٹ پر دکانداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :