والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام دہلی گیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، اندرون لاہور سے لوگوں کی بھرپور شرکت

پیر 14 اگست 2017 21:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام وطن عزیز کے 70ویں یوم آزادی پر اندرون شہر لاہو دہلی گیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں اندرون شہر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میںسبز اور سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس بچے بوڑھے اور جوانوں نے قومی ترانہ پیش کیا جبکہ اس موقع پرپاکستان کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئی،یوم آزادی کے موقع پراندرون لاہور اسکولز کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ سبیل والی گلی میں منعقد ہوا جہاںبزرگ مردو خواتین نے اپنے جذبات بھی شیئر کیئے،اس موقع پر مسجد وزیر خان تک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان کی سلامتی کی دعا مانگی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل والڈ سٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ تقریب میں زندہ دلان لاہور کی بھر پور شرکت سے ان کے جذبے اور جوش و خروش کا اندازہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے منعقد کی گئی تا کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کی اہمیت کا احساس دلائیں ،اندرون لاہور کے رہائشیوں نے جس ولولے اور ہمت سے گھروں اور گلیوں کی سجاوٹ کی ہے وہ داد کے قابل ہے،اسی طرح اسکولز کے بچوں کی پرفارمنس قابل تعریف ہے، اسی طرح کی تقریبات آنے والے سالوں میں بھی منعقد کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :