پاکستان کی 22کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ قانون ،آئین ،

اور جمہوری روایات سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے ،قائد اعظم کے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،فاطمہ جنا ح کا کردار پاکستان کیلئے لازوال تھاخواتین کو بھی وہی کردار اور جدوجہد کرنی چاہیے،نئے پاکستان کے لئے پوری قوم ساتھ ہے تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک دشمنوں کے چہرے قوم کے سامنے لائیں گے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 14 اگست 2017 21:46

پاکستان کی 22کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، آج کے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ قانون ،آئین ، اور جمہوری روایات سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے ،قائد اعظم کے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،فاطمہ جنا ح کا کردار پاکستان کیلئے لازوال تھاخواتین کو بھی وہی کردار اور جدوجہد کرنی چاہیے،نئے پاکستان کے لئے پوری قوم ساتھ ہے تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک دشمنوں کے چہرے قوم کے سامنے لائیں گے۔

وہ پیر کو یہاں اپنی رہائشی گاہ کوبے چک میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدلتے ہوئے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوںاس ملک میں ایک طاقت وار شخص کا احتساب ہوا ہے جس پر وزیراعظم اس قانون اور آئین کے تابع ہو ا ہے۔قائد اعظم کے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاآج تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ قانون ،آئین ، اور جمہوری روایات سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے ۔

جن نوجوانوں کی کاوشوں سے ملک آزاد ہوا آج کا پاکستان ان نوجوانوں کی طرف دیکھ رہا ہے محترمہ فاطمہ جنا ح کا کردار پاکستان کے لئے لازوال تھاآج خواتین کو وہی کردار اور جدوجہد کرنا ہو گی۔پاکستا ن تحریک انصاف خواتین کو اس ملک میں نمایاں نمائندگی فراہم کر رہی ہے ترقی اور خوش حالی کے لئے خواتین کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنا ہو گاہم عمران خان پر پورا اعتماد کرتے ہیں انکی قیادت میں نئے پاکستان کے لئے پوری قوم ساتھ ہے تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک دشمنوں کے چہرے قوم کے سامنے لائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پاک فوج، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے نااہل لیگ نے کرپشن ،خاندانی سیاست اور بادشاہت کو جوڑا ہے جو مسلم لیگ کی نفی ہے جو قائد اعظم کی مسلم لیگ تھی نااہل لیڈر اداروں پر خود کش حملے کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان تحریک انصاف ان کے ہر وار کا سامنا کرے گی ابھی احتساب کا عمل شروع ہوا ہے جس نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا سب قانون کے کٹہرے میں آئیں گے کوئی میڈیا ہائوس یا سیاسی جماعت قوم اور ملک کے خلاف کام کرے گی، پاکستان تحریک انصاف اس کے بھر پور جواب دے گے، مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ قوم کے ارادوں کو پست نہیں کر سکتے۔