موٹروے پولیس نے جشن آزادی پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا

پیر 14 اگست 2017 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) موٹروے پولیس نے جشن آزادی پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا۔ جشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے موٹروے کے تمام ٹول پلازوں پر خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ اسی سلسلہ کی ایک تقریب مین ٹول پلازہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پرچم کشائی کی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی شہریار سکندر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موٹروے پولیس ملکی سلامتی اور وقار کی خاطر شب و روز محنت و لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دے گی اور مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر موٹروے پر سفر کرنے والے خواتین و حضرات اور خصوصی طور پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :