یوکرین کی شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی خبروں کی تردید

منگل 15 اگست 2017 09:50

یوکرین کی شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی خبروں کی تردید
کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) یوکرین نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اٴْس نے کبھی بھی میزائل ٹیکنالوجی یا اٴْس کے حوالے سے معلومات یا کسی قسم کے پرزے شمالی کوریا کو فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل میں استعمال ہونے والے راکٹ انجن ممکنہ طور پر یوکرین میں قائم ایک فیکٹری سے خریدے ہیں۔ اس اخباری خبر کے جواب میں یوکرین کی سکیورٹی اور ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری اولیگزینڈرٹٴْرشینوف نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو راکٹ انجن کبھی بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :