شمالی کوریا کا گوام پر میزائل حملہ جنگ کا آغاز ہو گا، امریکی وزیر دفاع

منگل 15 اگست 2017 11:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) امریکا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا گوام پر حملے سے خودکو جنگ میں جھونک دے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی جزیرے گوام پر شمالی کوریا کے حملے کے خدشات برقرار، شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ ان کو منصوبے پر بریفنگ کا دعویٰ کر دیا۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان نے اسٹریٹجک فورس ہیڈ کواٹر میں کئی گھنٹے منصوبے کا مشاہدہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع نے شمالی کوریا کو پھر خبردار کر دیا ہے۔ جم میٹس نے کہا کہ میزائل حملہ شمالی کوریا کو جنگ میں جھونک دے گا۔ شمالی کوریا نے وسط اگست تک گوام پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی جزیرے پر میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :