شما لی کو ریا کے رہنما کو گوام پر حملے کے لیے بریفنگ دے دی گئی

فو ج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیا ر رہے ، رہنما کم جونگ آن کا فو ج کو حکم شمالی کوریا کا گوام پر میزائل حملہ جنگ کا آغاز ہو گا: امریکی وزیر دفاع

منگل 15 اگست 2017 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) امریکی جزیرے گوام پر شمالی کوریا کے حملے کے خدشات برقرار، شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ آن کو منصوبے پر بریفنگ کا دعویٰ کر دیا۔ کم جونگ آن نے اسٹریٹجک فورس ہیڈ کواٹر میں کئی گھنٹے منصوبے کا مشاہدہ کیا۔ شما لی کو ریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ گوام پر حملہ کرنے کے فیصلے سے قبل کم جونگ ان امریکی اقدامات پر نظر رکھیں گے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے 'میزائل داغنے کے منصوبے کا کافی دیر تک جائزہ لیا' اور سینیئر فوجی افسران سے اس بارے میں گفتگو کی۔رپورٹ کے مطابق 'شمالی کوریائی فوج کے سربراہ گوام پر حملے کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد کرنے کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

'سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے کہا کہ 'امریکہ جوہری ہتھیار ہمارے ملک کے قریب لایا ہے اور یہ اس کے لیے لازم ہے کہ اگر وہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنا چاہتا ہے تو وہ درست فیصلہ لے تاکہ عسکری تصادم نہ ہو۔

'شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو حکم دیا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وہ میزائل لانچ کرنے کے لیے تیار رہیں۔اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی حملہ جنگ میں بدل سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی فوج 'کسی بھی وقت، کسی کی جانب سے کیے گئے حملی' سے نمٹنے اور ملک کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کے پڑوسی جنوبی کوریا نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بڑھتے ہوئے تنازع کو سفارتی طور پر حل کرنے کی کوشش کرے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ سے ملاقات میں اعادہ کیا کہ 'جنوبی کوریا کی سب سے اہم ترجیح امن ہے۔' ساتھ ساتھ انھوں نے شمالی کوریا سے بھی اشتعال انگیزی ختم کرنے کو کہا۔ امریکی جزیرے پر میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :