امریکی بکتر بند گاڑیوں کی پہلی کھیپ لبنانی فوج کے حوالے

واشنگٹن 10 کروڑ ڈالر مالیت کی 32 بکتر بند گاڑیاں لبنانی فوج کو فراہم کرے گا

منگل 15 اگست 2017 12:40

بیر وت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) امریکا کی جانب سے لبنان کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت براڈلی طرز کی آٹھ جنگی بکتر بند گاڑیاں لبنانی فوج کے حوالے کردی گئی ہیں۔الحدث چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور لبنان کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت واشنگٹن 10 کروڑ ڈالر مالیت کی 32 بکتر بند گاڑیاں لبنانی فوج کو فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

بقیہ گاڑیاں آئندہ چند ماہ تک لبنانی فوج کے سپرد کردی جائیں گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے داعش اور لبنان میں قدم جمانے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف لبنانی فوج کی موثر کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے لبنانی فوج کی ہرممکن فوجی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد لبنانی فوج کی دفاعی ضروریات کی ضامن بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :