جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے‘بندیا

منگل 15 اگست 2017 13:19

جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) اداکارہ وماڈل بندیانے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں بندیا نے کہا کہ اب لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہوں گے میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود فلم انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بنائوں گی۔میں ان دنوں ایک فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہوںاس فلم میں میرے ساتھ سٹیج کے معروف اداکار کام کررہے ہیں۔میری منزل سلور سکرین ہے بہت جلدمزید فلموں میں کام کرتی نظر آئوں گی۔

متعلقہ عنوان :