ایشیا ہاکی کپ کے لئے 38کھلاڑی شارٹ لسٹ

منگل 15 اگست 2017 13:23

ایشیا ہاکی کپ کے لئے 38کھلاڑی شارٹ لسٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا ہاکی کپ کے لئے راولپنڈی میں ہونے والے 2 روزہ ٹرائلز میں سی38کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، فیڈریشن نے منتحب شدہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ( آج) بدھ کو عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں رپورٹ کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئیر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے زیر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز10اور11اگست کو آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔

ٹرائلز میں ملک بھر سی50کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے ٹیم انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 38 کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ( آج) بدھ کو عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں منتحب شدہ38 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اس کے بعد ایونٹ کیلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کاعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کوخصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12 سی22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :