شمالی کوریائی میزائل میں یوکرائنی راکٹ انجن کے استعمال کا انکشاف،یوکرائن کی تردید

کبھی بھی میزائل ٹیکنالوجی ، اس حوالے سے معلومات یا کسی قسم کے پرزے شمالی کوریا کو فراہم نہیں کیے ،یوکرائن ڈیفنس سیکرٹری اولیکزانڈرٹرشینوف کا بیان

منگل 15 اگست 2017 14:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) امریکیمیڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا نیمیزائل میں استعمال ہونے والے راکٹ انجن یوکرائنی فیکٹری سے خریدے ہیں تاہم یوکرائن کی حکومت نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ اس نے کبھی بھی میزائل ٹیکنالوجی یا اس حوالے سے معلومات یا کسی قسم کے پرزے شمالی کوریا کو فراہم نہیں کیے ہیں۔

(جاری ہے)

یوکرائن کی سکیورٹی اور ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری اولیکزانڈرٹرشینوف نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ انجن کبھی بھی یوکرائن کی جانب سے فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری راکٹ انجن ساز ادارے یوڑماش کو سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد سیخراب مالی صورت حال کا سامنا ہے۔اس ادارے کو مزید مشکلات کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب روس نے بھی اس کے ساتھ کاروباری تعلقات منجمد کر دیے تھے۔ اخبار کے مطابق یہ فیکٹری ممکنہ طور پر شمالی کوریائی میزائل سازی کا بڑی ذریعہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :