بھارتی شیطان وزیراعظم مودی کو خبر کرتا ہوں کہ کشمیری عوام پر تاریخ کے بدترین مظالم کو فوری بند کر دو وگرنہ تمام حشر 1965 اور1971کی جنگ سے بھی بدتر ہو گا مودی دو لاکھ نہتے کشمیریوں کا قاتل ہے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما،چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا کی بات چیت

منگل 15 اگست 2017 14:51

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما،چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ بھارتی شیطان وزیراعظم مودی کو خبر کرتا ہوں کہ کشمیری عوام پر تاریخ کے بدترین مظالم کو فوری بند کر دو وگرنہ تمام حشر 1965اور1971کی جنگ سے بھی بدتر ہو گا مودی دو لاکھ نہتے کشمیریوں کا قاتل ہے سرینگر لال چوک میں سات سالہ بچہ اور80سالہ بوڑھے کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے مودی اور اس کی آٹھ لاکھ وحشی درندہ افواج کو ناکوں چنے چبوائے ہیں مودی اور اس کی بزدل افوا ج جو سرجیکل سٹرائیکل کا جھوٹا دعوی کرتا ہے آج وہ کشمیری طلبا و طالبات کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے اور کشمیریوں کے ڈر سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں بھارتی افواج کی طرف سے کنٹرول لائن پر ملحقہ سول آبادی پر وحشیانہ گولہ باری اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما،چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ۔ہمایوں زمان مرزا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،او آئی سی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ،رڈ کراس ،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ جموں کشمیر اور کنٹرول لائن پر ہونے والی بھارتی ننگی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا اعلیٰ سطحی وفد مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کا دورہ کر کے دنیا کے دہشت گرد ملک بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کا جائزہ لے کر بھارت کو دہشت گرد ملک ڈکلیئر کرے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کو فی الفور بھارت سے اپنی سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر دینے چاہیے جب تک بھارت جموں کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام پر مظالم بند نہیں کرتا تب تک پاکستان ہندوستان سے کسی بھی سطح کے مذاکرات نہ کرے ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سالوں سے آزادی کے لے جدوجہد کر رہے ہیں آزادی کے حق میں بات کرنا کوئی گناہ نہیں ہے ہندوستان اور اس کے حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ جموں کشمیر نے ہر صورت آزادی حاصل کر نی ہے بھارت کا باپ بھی کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتا ۔

جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن مقبوضہ کشمیر کے دو لاکھ شہدا کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی تاریخ ساز قربانی دیکر تحریک آزادی کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنایا ہمایوں زمان مرزا نے پاکستان کی تمام سیاسی دینی قیادت ،دانشوروں صحافیوں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی حق خود ارادیت اور آزادی کے لیے ان کا ساتھ دیں کشمیری آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ہم کشمیریوں کے ایمانی جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

ہمایوں زمان مرزان نے کہا کہ بھارت یہ اچھی طرح جان چکا ہے کہ کشمیریوں کے دل سے اب موت کا خوف نکل چکا ہے کشمیری ایک بہادی قوم ہیں اور وہ آزادی سے کم کسی بھی نعمت کو قبول نہیں کرینگے ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ 8جولائی 2016کو برہان مظفر وانی شہید کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے کشمیری طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل چکے ہیں اب انشاء اللہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ بزدل اور قاتل بھارتی فوج جتنا وحشیانہ تشدد معصوم کشمیریوں پر ڈھائے گی کشمیریوں کو اتنا جذبہ بڑھتا جائے گا کشمیریوں کے ہاتھوں بھارتی فوج کی چھترول ہونا اب معمول بن چکا ہے اور عالمی سطح پر بھارتی فوج کی ناکامیوں کی وجہ سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنا بھرپو ر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں ،کالجوں اور آزاد کشمیر کی تمام یونیورسٹیوں ،کالجوں کے وائس چانسلرز ،پرنسپلز صاحبان ،اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نئی نسل کو تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سیمینارز ،کانفرنسیں اور لیکچرز دیئے جائے تا کہ پاکستان اور آزاد خطہ کے نوجوان مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ہاتھ مضبوط کر سکیں ۔