سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے‘ وزیراعظم

سی پیک منصوبہ چین پاکستان دوستی اور ملک کے مستقبل کیلئے سنگ میل ہے‘ پارلیمانی کمیٹی کا کردار سی پیک کے حوالے سے قومی اتفاق رائے میں اہم ہے‘ سی پیک منصوبہ حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے وزیراعظم کی سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 اگست 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے‘ سی پیک منصوبہ چین پاکستان دوستی اور ملک کے مستقبل کے لئے سنگ میل ہے‘ پارلیمانی کمیٹی کا کردار سی پیک کے حوالے سے قومی اتفاق رائے میں اہم ہے‘ سی پیک منصوبہ حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔

وہ منگل کو پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹرمشاہد حسین سید نے وزیراعظم کو سی پیک پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کی زمہ داریا ں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔

سی پیک منصوبے چین پاکستان دوستی اور ملک کے مستقبل کے لئے سنگ میل ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک منصوبے حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہیں۔ منصوبوں پر پیش رفت کی میںخود نگرانی کررہا ہوں