ضیاء الحق نی62,63 کی شق سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کیلئے آئین میں شامل کیا، راجہ پرویز اشرف

منگل 15 اگست 2017 16:47

ضیاء الحق نی62,63 کی شق سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کیلئے آئین میں شامل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ نیب نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس آتے ہیں تو نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن شریف فیملی کا ریفرنس آیا تو کسی فرد کا نام نہیں ڈالا گیا گزشتہ روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 62 اور 63 کی شق ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے سیاستدانوں کو بلیک میل کرنے کیلئے شامل کی تھی پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوآئین سے یہ شق ختم کرنے کو کہا تو انہوں نے اس کی سخت مخالفت کی تھی اور اب اٴْن پر یہ شق استعمال ہوئی تو ان کو یہ شق تبدیل کرنے کا خیال آگیاہے انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد سے لاہور تک جی ٹی روڈ کے راستے ریلی نکالنے پر تنقید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے صرف خود کو معصوم ثابت کرنے کیلئے ریلی نکالی لیکن ہم سب نے دیکھ لیا کہ ریلی میں کتنے لوگ تھے اس لئے یہ ریلی مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔