نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری،

پشاور سے لاہور تک تمام ٹول پلازوں پر شاہراہوں پر تحفظ سے متعلق سٹال کا انعقاد

منگل 15 اگست 2017 17:51

نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کے سلسلہ میں جی ٹی روڈ پر پشاور سے لاہور تک تمام ٹول پلازوں پر شاہراہوں پر تحفظ سے متعلق سٹال لگائے۔ پریس ریلیز کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں شاہراہیں استعمال کرنے والوں میں حفاظتی پیغامات پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے پشاور سے لاہور اور مری ایکسپریس وے پر عوام کی آگاہی کے لئے مختلف اقدامات کئے ۔ ملک اور قوم کی خوشحالی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے پورے نارتھ زون کے دفاتر میں پرچم کشائی کی گئی ۔ ایسے اقدامات کامقصد شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو نہ صرف آزادانہ اور محفظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ بلکہ ٹریفک قوانین سے آگاہ معاشرے کی تشکیل کرکے پولیس اور عوام کے دوران اچھے تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :