جمہوریت مشکلات او ر مسائل کو عزم اور حوصلے کے ساتھ حل کرکے ہی مضبوط ہوتی ہے ، پارلیمنٹ کی توقیر کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا، پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے

موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، قانون سازی ، حکومت کی جوابدہی اور شفافیت کے ذریعے پارلیمنٹ کے کردار کو مزید اجاگر کیا جارہاہے چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کا تقریب سے خطاب

منگل 15 اگست 2017 18:22

جمہوریت مشکلات او ر مسائل کو عزم اور حوصلے کے ساتھ حل کرکے ہی مضبوط ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت مشکلات او ر مسائل کو عزم اور حوصلے کے ساتھ حل کرکے ہی مضبوط ہوتی ہے ، پارلیمنٹ کی توقیر کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا، پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، قانون سازی ، حکومت کی جوابدہی اور شفافیت کے ذریعے پارلیمنٹ کے کردار کو مزید اجاگر کیا جارہاہے۔

منگل کو سینیٹ میںا نٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والوں نوجوان کے لئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوان انٹرنز پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کے سفیر کے طور پر پارلیمان کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے اور رابطہ کاری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت مشکلات او ر مسائل کو عزم اور حوصلے کے ساتھ حل کرکے ہی مضبوط ہوتی ہے اور پارلیمان کی توقیر کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔

میاں رضاربانی نے مختصر مدتی انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والوں نوجوان انٹرنز کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے کہا کہ ایوان بالا نے مختلف پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کوپارلیمان کے کام کے طریقہ کار ، جمہوری عمل ، قانون سازی میں پارلیمان کے کردار اور دیگر اہم پہلوؤں پر آگاہی دی ہے۔ جبکہ سینٹ نے بھی نئی نسل کے خیالات اور توانائی سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور ادارہ جاتی سطح پر کام کی نئی قدروں کو فروغ ملا ہے۔