وزیر اعظم سے مشاہد حسین سید کی ملاقات ،ْ شاہد خاقان عباسی کو ر سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش

سی پیک منصوبہ جات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشاہد حسین سے ملاقات میں بات چیت وزیر اعظم نے سی پیک منصوبہ جات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے کردار کو سراہا

منگل 15 اگست 2017 18:53

وزیر اعظم سے مشاہد حسین سید کی ملاقات ،ْ شاہد خاقان عباسی کو ر سی پیک ..
ا سلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ریلوے اور دیگر شعبوں سمیت ان شاندار منصوبہ جات پر پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی اور سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ وزیرا عظم کو پیش کی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔ سی پیک کے منصوبہ جات پاک چین تعلقات کے استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور پاکستان کے لئے ایک تابناک مستقبل کے حصول میں معاون ہوں گے ۔وزیر اعظم نے سی پیک منصوبہ جات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے کردار کو سراہا۔