چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر

منگل 15 اگست 2017 19:05

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، نجی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رضا ربانی کے بیانات اداروں کے مابین ٹکرائو کے مترادف ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، عدالت رضا ربانی کے بیانات کا نوٹس لے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا سنائے۔