بھارت خود کو سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ یہ سب دکھاوے اور دیگر اقوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ناکام کوشش کے طور پر کرتا ہے ‘اُس کا اصل چہرہ انتہائی بھیانک ہے۔ وہاں ماسوائے ہندوئوں کے کوئی بھی اُس کے شر سے محفوظ نہیں

ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کا بھارتی یوم آزادی کو آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منانے پر بیان

منگل 15 اگست 2017 20:01

ؓؓبلوچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نی15اگست بھارتی یوم آزادی کو آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جو کہ اپنے آپ کو سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے دراصل وہ یہ سب دکھاوے اور دیگر اقوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ناکام کوشش کے طور پر کرتا ہے کیونکہ اُس کا اصل چہرہ انتہائی بھیانک ہے۔

وہاں ماسوائے ہندوئوں کے کوئی بھی اُس کے شر سے محفوظ نہیں۔ بالخصوص نہتے کشمیری جن کو بھارت نے جبر کے ذریعے غلامی کی زندگی گُزارنے پر مجبور کر رکھا ہے۔ بھارتی مکار حکومت گزشتہ 70سال سے نہتے کشمیریوں پر بدترین ظلم و تشدد روا رکھے ہوئے ہے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حق خودارادیت کے ضمن میںمنظور شدہ قراردادوں سے بزور طاقت محروم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے کہا کہ بھارت کس منہ سے اپنا یوم آزادی منا رہا ہے جبکہ وہ معروف ظالم مُلک ہے جو کہ حق دینے کی بجائے گولی اور بارود کے ذریعے دبانے پر عمل پیرا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی طرف سے یوم سیاہ منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بھارتی اصل چہرے کو دُنیا کے سامنے لایا جائے۔ سردار فاروق احمد طاہر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370اور 35A میں ترمیم پر غور بھی بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی چال کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ بھارت کو ایسی حرکت سے بہر صورت باز رہنا چاہیے کیونکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم شُدہ ہے ۔