نوازشریف نے بیٹے کی کمپنی سے 6ماہ کی تنخواہ لی ، قوم شہباز شریف سے دانش سکول کے بارے میں پوچھتی ہے ،

عالمی ادارے ملکی معیشت کی کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں ، نوازشریف کا دوست نریندر مودی پاکستان پر الزام لگاتا ہے، قمر زمان کائرہ

منگل 15 اگست 2017 21:16

نوازشریف نے بیٹے کی کمپنی سے 6ماہ کی تنخواہ لی ، قوم شہباز شریف سے دانش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بیٹے کی کمپنی سے 6ماہ کی تنخواہ لی ، قوم شہباز شریف سے دانش سکول کے بارے میں پوچھتی ہے ، عالمی ادارے ملکی معیشت کی کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں ، نوازشریف کا دوست نریندر مودی پاکستان پر الزام لگاتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف نے بیٹے کی کمپنی سے 6ماہ کی تنخواہ لی ، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، نوازشریف نے کون سے وعدے پورے کئے ، حکمرانوں نے قرضوں اور بیروزگاری کو دگنا کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ملکی معیشت کی کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں ، پاکستان کو ممتاز مقام دلوانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا ، قوم شہباز شریف سے دانش سکول کے بارے میں پوچھتی ہے ، جہاں ہر بچے کو ایچی سن کے برابر تعلیم دین کی بات کی گئی تھی ، اب میاں صاحب لیڈر آف دی اپوزیشن بھی خود بننے لگے ہیں ، نوازشریف کا دوست نریندر مودی پاکستان پر الزام لگاتا ہے ، میاں صاحب عوام آپ کی شکل پہچان چکے ہیں ، آپ کی ڈگڈگی اب نہیں چلے گی ۔