پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مؤثراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

منگل 15 اگست 2017 22:04

پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مؤثراقدامات اٹھائے جا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مؤثراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر قانون سازی، حکومت کی جوابدہی اور شفافیت کے ذریعے پارلیمنٹ کے کردار کو مزید اجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوان انٹرنیز پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کے سفیر کے طور پر پارلیمان کا پیغام عوام تک پہنچائیں اور رابطہ کاری میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت مشکلات او ر مسائل کو عزم اور حوصلہ کے ساتھ حل کرکے ہی مضبوط ہوتی ہے اور پارلیمان کی توقیر کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔میاں رضاربانی نے مختصر مدتی انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والوں نوجوان انٹرنز کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے کہا کہ ایوان بالا نے مختلف پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کو پارلیمان کے کام کے طریقہ کار، جمہوری عمل، قانون سازی میں پارلیمان کے کردار اور دیگر اہم پہلوؤں پر آگاہی دی ہے جبکہ سینٹ نے بھی نئی نسل کے خیالات اور توانائی سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور ادارہ جاتی سطح پر کام کی نئی قدروں کو فروغ ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :