جدہ، پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں گو نواز گو کے نعرے

تقریب بدمزگی کا شکار ہو گئی،نعرے لگانے والوں کے خلاف انکوائری شروع

منگل 15 اگست 2017 22:39

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی زیر نگرانی ہونیوالی جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانی شہریوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔ میاں نواز شریف کے خلاف نعروں کے باعث تقریب بدمزگی کا شکار ہو گئی۔ منتظمین نے نعرے لگانے والوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جدہ ایئر پورٹ پر پاکستا ن کے جشن آزادی کے سلسلہ میں سجائی گئی قونصلیٹ جنرل کی تقریب اس وقت بد مزگی کا شکار ہو گئی جب کیک کاٹتے ہوئے اچانک کچھ نوجوانوں نے گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

تقریب کے منتظمین نے کاٹا گیا کیک کھانے کی بجائے نعرے لگانے والوں کو قابو کرنا شروع کر دیا۔ تاہم سعودی قوانین کے باعث وہ کسی کو بھی تحویل میں نہ رکھ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نعرے لگانے والے پاکستانی جدہ ایئر پورٹ پر ہی کام کرتے ہیں اور نعرے لگانے والوں میں وزارت مذہبی امور کا کوئی سرکاری اہلکار شامل نہیں تھا۔ تاہم قونصلیٹ جنرل کی طرف سے انکوائری کی جا رہی ہے کہ گو نواز گو کے نعرے لگانے کے لئے ان نوجوانوں کو بلایا کس نے تھا۔

متعلقہ عنوان :