ضلع کونسل سوات کا سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18 منظوری کیلئے کونسل میں پیش کر دیا گیا

ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کل8734.367 ملین روپے کا بجٹ پیش کیا بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئی443.430ملین روپے ، ضلعی محکموں کی تنخواہوں کی مد میں 7,941470ملین روپے ، محکموں کی نان سیلری کیلئے 334-372ملین روپے جبک ضلع کونسل گرانٹ کیلئے 15.095 ملین روپے رکھے گئے ہیں

منگل 15 اگست 2017 22:47

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) ضلع کونسل سوات کا سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18 منظوری کیلئے کونسل میں پیش کر دیا گیا ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کل8734.367 ملین روپے کا بجٹ پیش کیا ، قائمقام اسپیکر / ضلع کونسلر فضل معبود خان نے بجٹ پر بحث کیلئے ممبران ضلع کونسل کو اجازت دی جبکہ ممبران نے بجٹ اور بجٹ سے بڑھ کر اپنے درپیش مسائل ، ضلع کونسل ہال نہ ہونے ، فنڈز کی تقسیم ، اختیارات ، جشن آزادی تقریبات نہ ہونے اور ضلع کونسل کی طرف سے نظر انداز کرانے ، بارش سے متاثرہ لوگوں کی امداد ، بجٹ 2016-17 کا حساب دینے ، کام نہ کرنے والے ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرانے ، واپڈا اور این ایچ اے کی جانب سے عوامی مسائل حل نہ ہونے اور مشکلات میں اضافے ، کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے تحفظات دورکرانے اور دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث کی ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے کہا کہ ضلع کونسل سوات ممبران کیلئے معزز فورم ہے ، تاہم ممبران کے گلے شکوے دورکرلئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ سال 2017.18 میں ترقیاتی کاموں کیلئی443.430ملین روپے ، ضلعی محکموں کی تنخواہوں کی مد میں 7,941470ملین روپے ، محکموں کی نان سیلری کیلئے 334-372ملین روپے جبک ضلع کونسل گرانٹ کیلئے 15.095 ملین روپے رکھے گئے ہیں ، اپوزیشن لیڈر احمد خان ، ملک فضل ربی ، نثار خان ، میاں شجاعت علی ، افضل شاہ ، میاں شاہد علی ، فضل وہاب عرف قجیر خان ، راحت علی ، ارشاد خان ، عبدالمالک ، رفیق الرحمن ، زیب سر خان ، ثناء اللہ فاروقی ، فیاض علی شاہ ، پروفیسر رادی شام ، نیاز خان ، ڈاکٹر رحمد ل شاہ ، عطاء اللہ خان ، عرفان حیات خان ، پارلیمانی لیڈر آفرین خان اور دیگر نے اظہار خیال کیااور ضلع کونسل کو اپنے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا ، ضلع ناظم محمد علی نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں اور ضلع کونسل کے تمام ممبران مشاورت کو مقدم سمجھتے ہیں اور تمام امور میں ضلع کونسل کے ممبران کو شامل کیا ہے اور آئندہ بھی نظر انداز نہیں کیا جائیگا، اس موقع پر یوم آزادی مبارکباد بھی دی گئی جبکہ سرکاری محکموں کے افسران اور حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ، اسپیکر فضل معبود خان نی17اگست کی صبح تک بجٹ اجلاس ملتوی کردیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :