ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے،آئی جی موٹروے شوکت حیات

منگل 15 اگست 2017 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا ہے کہ اہلکار دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔

موٹروے پولیس ہیڈکواٹر اسلام آباد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے ہیڈ کواٹرزون کے افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس میجمنٹ) ظہیر حسین،POندیم اقبال،POمحمد افضل،POشاہویز خان، APOوسیم حیدر، APOدوست محمد، APO شوکت محمود،JPOمحمد اسرائیل اور JPOالیاس ندیم کو بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر کریںکیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس ادارے کا نام مزید روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :