لاڑکانہ،ضلع بھر کے سیکڑوں اسکولوں میں سہولیات کا فقدان

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث طالب علم گرمی جھیلنے پر مجبور۔

منگل 15 اگست 2017 23:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) ضلع بھر کے سیکڑوں اسکولوں میں سہولیات کا فقدان، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث طالب علم گرمی جھیلنے پر مجبور۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق محکمہ تعلیم نے لاڑکانہ ضلع میںتعلیمی ماحول بہتر بنانے کیلئے بایو میٹرک نظام نافذ کیا گیا، اور اساتذہ کی حاضری کو یقیقنی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں کئی قدر کامیابی حاصل بھی کرلی ہے، لیکن 2000 سے زائد پرائیمری اور سیکنڈری اسکول تمام سہولیات سے محروم ہیں، ضلع بھر کے 04 تحصیل لاڑکانہ، رتوڈیرو، ڈوکری اور باقرانی کے اکثر اسکولس میں بجلی کا فقدان ہے، اگر چند اسکولس میں بجلی کی فراہمی ہے تو وہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بھی بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں، اس کے علاوہ میٹھے پانی کی عدم فراہمی کے باعث بھی بچوں کی صحت کے معاملات سامنے آجاتے ہیں، فرنیچر کی کمی ہوتی ہے، اس دورجدید میں عمارت نہ ہونے کے باعث بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

اس کے علاوہ اسکولس میں واش رومز کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسکولوں کو اربوں روپے ایس ایم سی اور اسپیسیفکیشن کی مد میں فنڈنگ کیے جاتے ہیں، لیکن ان کروڑوں اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود بھی اسکولس کی قسمت تبدیل ہو نہ سکی ہے۔ #

متعلقہ عنوان :