تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام جنرل(ر) حمیدگل کی برسی کے موقع پر فکرِ حمیدگل کنونشن کا انعقاد

آ ج اپنے والد کی طرح احتساب کیلئے خود کو پیش کر تا ہوں،تمام حلقے یہ سن لیں ملک میں تمام کرپٹ ٹولوں کے احتساب تک کرپشن فری پاکستان کی تحریک جاری رکھیں گے، پاکستان کا ہر نوجوان کشمیری بھائیوں کے لئے قربان ہو جائے گا مگر بھارت سے آزادی پر سمجھوتا نہیں کرے گا، عبداللہ گل کا کنونشن سے خطاب اگر جہاد ختم ہو گیا تو اسلامی دنیا مٹ جائے گی ، جہاد نے تین بڑی سامراجی قوتوں کو شکست دی ، مشرف کے ذریعے جہاد افغان میں غداری کی گئی ، سی پیک منصوبے کی تکمیل اور حفاظت کی ذمہ داری ہر نوجوان پر عائد ہوتی ہے، مولانا سمیع الحق

منگل 15 اگست 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام جنرل حمیدگلؒ کی برسی کے موقع پر فکرِ حمیدگل کنونشن کا انعقاد کیا گیا،چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج اپنے والد کی طرح احتساب کیلئے خود کو پیش کر تا ہوں،تمام حلقے یہ سن لیں ملک میں تمام کرپٹ ٹولوں کے احتساب تک کرپشن فری پاکستان کی تحریک جاری رکھیں گے،آج سے ملک بھر میں کرپشن کیخلاف جہاد اور تحریک کا اعلان کرتے ہیں، کوئی سپاہی ہو یا کاروباری، جج ہو یا جنرل اب پاکستانی عوام کو حساب دینا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ سارے چوروں کو پکڑے گی اور بلا امتیاز احتساب ہو گا،ملکی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اور ہماری جدوجہد انتخابی نہیں انقلابی ہے، جنرل حمیدگل جسمانی طور پر ہم میں نہیں مگر انکا نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا، منصوبے کی تکمیل اور حفاظت کی ذمہ داری ہر نوجوان پر عائد ہوتی ہے ہم جوان سی پیک سمیت ملکی سا لمیت کے ہر منصوبے کی حفاظت کریں گے ،آج ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا بھر میں حمیدگل کے کروڑوں نظریاتی بیٹے موجود ہیں اورتحریک کاعملی نفاذ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے تحریک جوانان پاکستان کے زیر احتمام جنرل حمیدگلؒ کی برسی کے موقع پر فکرِ حمیدگل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام کرپٹ ٹولوں کے احتساب ہونا چاہیے اور کوئی سپاہی ہو یا کاروباری، جج ہو یا جنرل اب پاکستانی عوام کو حساب دینا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے پاکستان کا ہر نوجوان کشمیری بھائیوں کے لئے قربان ہو جائے گا مگر بھارت سے آزادی پر سمجھوتا نہیں کریں گے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ہزارسال کی جنگ کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے مولانا سمیع الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل ایک تحریک کا نام ہے اور جہاد افغان میں حصہ لے کر انہوں نے امت مسلمہ کو رسوا ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ جس جذبے کے ساتھ جنرل حمید گل نے جہاد کیا تھا وہ ناقابل فراموش ہے اوروہ امت مسلمہ کی ایک عظیم ریاست بنانا چھاہتے تھے ۔ اگر آج وہ زندہ ہوتے تو بہت بڑا اسلامی بلاک معرض وجود میں آچکا ہوتا کیونکہ ان کا مقصد اور وصف صرف جہاد تھا ۔

مولانا سمیع الحقٴْ نے کہا کہ اگر جہاد ختم ہو گیا تو اسلامی دنیا مٹ جائے گی ۔ جہاد نے تین بڑی سامراجی قوتوں کو شکست دی ہم سے مشرف کے ذریعے جہاد افغان میں غداری کی گئی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل اور حفاظت کی ذمہ داری ہر نوجوان پر عائد ہوتی ہے اس موقع پرجنرل سیکرٹری ٹی جے پی عرفان اشرف، صدر کے پی کے عرفان عالم، صدر شمالی پنجاب خان محمد خان، نذیر خان، جمیل کھوکھر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

کنونشن کے اختتام پر مرحوم جنرل حمیدگلؒ کی روح کے ایثال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے جنرل حمیدگل کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایااسلام آباد این تحریک جوانان پاکستان کے زیر احتمام جنرل حمیدگلؒ کی برسی کی مناسبت سے فکرِ حمیدگل کنونشن کا انعقاد کیا۔ چیئرمین تحیرک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل سمیت سیاسی و مذہبی قائدین نے خطاب کیا۔

ملک بھر سے تحریک جوانان کی صوبائی قیادت اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبد اللہ گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنرل حمیدگل جسمانی طور پر ہم میں نہیں مگر انکا نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا آج ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ دنیا بھر میں حمیدگل کے کروڑوں نظریاتی بیٹے موجود ہیں۔ تحریک جوانان نرم انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

جوانان کسی صورت بھی عدلیہ پر دبائو یا اس کی آزادی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آج کی اس تقریب کا مقصد کرپٹ عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ آزاد عدلیہ کی حفاظت کیلئے پاکستان کا ہر جوان سپاہی بن کر کھڑا ہو گا۔ عدلیہ پر کسی بھی قسم کا دبائو برداشت نہیں۔ اس موقع پر عدلیہ پر سیاسی دبائوں اور توہین آمیز زبان کے استعمال کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ہماری جدوجہد انتخابی نہیں انقلابی ہے۔ ہمیں اس نظام سے خیر کی توقع نہیں ہے۔ اسلام میں سیاسی یا مذہبی فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ملک میں آرٹیکل 2-Aکے مطابق اللہ کی حاکمیت اعلیٰ کا عملی نفاذ کیا جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ سارے چوروں کو پکڑے گی اور بلا امتیاز احتساب ہو گا۔ آج اپنے والد کی طرح احتساب کیلئے خود کو پیش کر تا ہوں۔ تمام حلقے یہ سن لیں ملک میں تمام کرپٹ ٹولوں کے احتساب تک کرپشن فری پاکستان کی تحریک جاری رکھیں گے۔آج سے ملک بھر میں کرپشن کیخلاف جہاد اور تحریک کا اعلان کرتے ہیں۔ کوئی سپاہی ہو یا کاروباری، جج ہو یا جنرل اب پاکستانی عوام کو حساب دینا ہے۔ ملکی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔