صومالیہ میں الشباب کا خونریز حملہ ،پانچ پولیس اہلکار ہلاک

جنگجووں نے گاریسا کاونٹی میں حملہ گھات لگا کر اس وقت کیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے،حکام

بدھ 16 اگست 2017 11:35

صومالیہ میں الشباب کا خونریز حملہ ،پانچ پولیس اہلکار ہلاک
نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) مشرقی کینیا میں صومالیہ کے الشباب گروہ کے ایک حملے میں 5 پولیس اہلکار مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کے حکام نے بتایا کہ الشباب کے جنگجووں نے گاریسا کاونٹی میں یہ حملہ گھات لگا کر اس وقت کیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

(جاری ہے)

افریقی ملک میں یہ تازہ پرتشدد کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صدر اہورو کنیاٹا نے کچھ دن قبل ہی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگا نے نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔خدشہ ہے کہ اس سیاسی بحران سے شدت پسند گروہ الشباب فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :