اقتصادی راہداری ایک متفقہ قومی منصوبہ ہے،مشاہد حسین سید

تمام شراکت دار سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ہے، پارلیمانی کمیٹی سی پیک کے چیئرمین کا انٹرویو

بدھ 16 اگست 2017 12:16

اقتصادی راہداری ایک متفقہ قومی منصوبہ ہے،مشاہد حسین سید
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری ایک متفقہ قومی منصوبہ ہے، تمام شراکت دار سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام شراکت دار چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔مشاہدحسین سید نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے گیارہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہاہے جس سے قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم بجلی گھر، تھرکول، سکھر ملتان موٹروے، گوادرکی بندرگاہ اور ریل کی پٹڑیوں کی بہتری سمیت متعدد منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہونگے۔مشاہدحسین سیدنے کہاکہ ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :