زرعی مصنوعات کیلئے چینی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں

اس سال مچھلی اور جانوروں کی خوراک برآمد کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے،یوکرائن

بدھ 16 اگست 2017 13:06

زرعی مصنوعات کیلئے چینی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) یوکرائن اپنی زرعی مصنوعات کیلئے چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا خواہش مند ہے، چین کو اس سال مچھلی اور جانوروں کی خوراک چین کو برآمد کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے ،اس سلسلے میں ضروری اقدامات اور رضا مند ی حاصل کر لی گئی ہے تا کہ مچھلی کی پیداوار اور جانوروں کی خوراک چین کو برآمد کی جا سکے ۔

یہ با ت یوکرائن کے فوڈ سیفٹی اور کنزیومر پروٹیکشن نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چائنا یوکرائن بین الحکومتی کمیشن کی طرف سے چھٹے اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیاگیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کو توقع ہے کہ آئندہ سال کے اختتام تک چین کی طرف سے انڈے ، پولٹری ،شہد کی مصنوعات اور بیر برآمد کرنے کی اجازت بھی مل جائے گی ، چین نے اس سال یوکرائن سے بیف درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے اور ڈیری کی مصنوعات کی فہرست بھی 18سے 27تک کردی ہے۔یوکرائن کے اعدادوشمارکے مطابق 2012ء سے 2016 ء کے درمیان یوکرائن اور چین کے درمیان زرعی تجارت کے حجم میں پانچ گنا اضافہ ہوا اور یہ 1.03ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :