وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان اہمیت کا حامل ہے محبوبہ مفتی

گولی اور گالی کو انصاف اور انسانیت میں تبدیل کیا جائے تو بہت ہے میر واعظ دیر سے سہی اچھا اقدام ہے عمر عبداللہ

بدھ 16 اگست 2017 13:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) بھارتی وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سیاسی لیڈروں نے کہا کہ دیر سے ہی سہی اگر کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے بات چیت انسانیت اور انصاف کے علاوہ عسکریت پسندوں اور فورسز کو قابو کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تو مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کرنے کیلئے راہیں خود بخود نکل آسکتی ہے بھارتی یوم آزادی کے تقریب سے خطاب کے دوران ریاست جموں و کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم کے بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کی وزیر اعظم اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی 15برسوں سے یہ نعرہ دیتی آرہی ہے کہ بندوق سے نہ گولی سے بات بنے گی بولی سے کا یہ نعرہ اب صیح ثابت ہورہاہے پی ڈی پی بھارت پاکستان کے درمیاں بہتر تعلقات کا ہمیشہ سے خواہشمدن رہی ہے اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے پانے ایجنڈے پر قائم و دائم ہے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیر سے ہی سہی اگر مرکزی حکومت کشمیر کے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو وزیر اعظم کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگر انسانیت اور انصاف کا مظاہرہ زمینی سطح پر کیا جائے تو وزیر اعظم مودی کا بیان انتہائی خوش آئند اور قابل قدر ہے انہوںنے کہا کہ بیان کو زمینی سطح پر عملانے کی ضرورت ہے