پاکستانی فلم پنجاب نہیں جائونگی کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا

بدھ 16 اگست 2017 13:12

پاکستانی فلم پنجاب نہیں جائونگی کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسے جیسے ریلیز کے قریب آرہی ہے، فلم ساز ایک کے بعد ایک گانے ریلیز کررہے ہیں جس سے فلم کی کہانی کا کافی حد تک اندازہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کا نیا گانا ’رات کا نشہ‘ بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں ایک اور پاکستانی اداکارہ کی جھلک نظر آئییہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ اٴْشنا شاہ ہیں، جو اس گانے میں شاندار ڈانس کرتی نظر آئیںاس گانے کے بول خلیل الرحمٰن نے تحریر کیے ہیں۔

گانے کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یقیناً فلم کی ابتدائ کا حصہ ہوگا، گانے میں اداکارہ ہمایوں سعید، اظفر رحمٰن اور مہوش حیات خان بھی نظر آئیں۔اب اٴْشنا شاہ اس فلم میں صرف گانے کے لیے شامل ہوئیں یا وہ کوئی اور کردار بھی ادا کرتی نظر آئیںگی، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔خیال رہے کہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ رواں سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :