ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر سے تحصیل برنالہ کی بجلی علیحدہ ہونے کے باجود بھمبر شہر میں بجلی کے وولٹج پوری نہ ہو سکی

شہری پریشان ، شدید گرمی میں شہری پانی سے بھی محروم

بدھ 16 اگست 2017 14:46

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر سے تحصیل برنالہ کی بجلی علیحدہ ہونے کے باجود بھمبر شہر میں بجلی کے وولٹج پوری نہ ہو سکی‘شہری پریشان ، شدید گرمی میں شہری پانی سے بھی محروم ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں تقریبا ایک ماہ سے بجلی کے وولٹج نہ ہونے کے برابر ہیں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ وولٹج بلکل نہ ہونے سے گھریلو اشیا نے چلنے سے انکارکر دیا ہے فریج ، پانی کی موٹروں ، اور پنکھوں تک کے نہ چلنے سے لوگ سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ رات کے وقت وولٹج صرف 120ہونے سے پنکھوں کی ہوا بلکل ختم ہو کر رہ گئی جس کی وجہ سے بچوں سمیت بڑے بھی حبس میں پریشان رہے دوسری طر ف لوگ واٹر سپلائی کا پانی آجانے پر مذید اس وقت پریشان ہو گئے جب پانی کی موٹروں نے بھی چلنے سے انکار کر دیا دوسری طرف ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر گریڈ اسٹیشن سے تحصیل برنالہ کی لائن بھی علیحدہ ہو گئی جہاں اپنا گریڈ اسٹیشن بنا گیا اور اس نے کام بھی شروع کر دیا اتنا بڑا لوڈ اترنے کے بعد بھی بھمبر شہر میں دن بدن بجلی کے وولٹج میں مذید کمی واقع ہو رہی ہے شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں وولٹج کی کمی کو فوری پورا کروائے تاکہ پریشانی سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :