خیبر ایجنسی ، کانگو وائرس پہلی مرتبہ ہاکی کھلاڑی وحید اللہ آفریدی کو نگل گیا

بدھ 16 اگست 2017 15:33

خیبر ایجنسی ، کانگو وائرس پہلی مرتبہ ہاکی کھلاڑی وحید اللہ آفریدی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) خیبر ایجنسی میں بھی کانگو وائرس پہلی مرتبہ ہاکی کھلاڑی وحید اللہ آفریدی کو نگل گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بتاہی مچانے والا کانگو وائرس خیبر ایجنسی میں بھی سراٹھانے لگا اور اسی وائرس نے ہاکی کے مقامی کھلاڑی وحید اللہ آفریدی کی بھی جان لے لی ہے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے وحید اللہ آفریدی کو ایک ہفتہ قبل پشاور کے نجی ہسپتال میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے اور ان کو بدھ کے روز آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :