چین اور مصر کے درمیان ٹرانسپورٹ میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

چینی ادارہ قاہرہ میں 66 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو عملی شکل دیگا، منصوبے پر 1.24 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے

بدھ 16 اگست 2017 15:30

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) چین اور مصر کے درمیان ٹرانسپورٹ شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، چینی ادارہ قاہرہ کے اطراف میں نئے اضلاع کے لیے 66 کلومیٹر طویل اریلوے ٹریککو عملی شکل دے گا، منصوبے پر 1.24 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین اور مصر کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کا ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت چینی ادارہ قاہرہ کے اطراف میں نئے اضلاع کے لیے ایک ہلکے ریلوے ٹرانزٹ منصوبے کو عملی شکل دے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 1.24 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک کی لمبائی چیاسٹھ کلو میٹر ہے ۔قاہرہ میں اس حوالے سے منقعدہ تقریب میں مصر کے وزیر اعظم شریف اسمعیل ، وزیر ٹرانسپورٹ ہاشم عرفات اور مصر میں چین کے سفیر سونگ آ ئی گو نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق دو سے تین ماہ کے اندر منصوبے پر کام کا آ غاز کر دیا جائے گا جس سے یومیہ تقریبا تین لاکھ چالیس ہزار افراد مستفید ہوں گے جبکہ قاہرہ ۔ اسماعیلیہ شاہراہ پر ٹریفک کے دباو میں تیس فیصد کمی واقع ہو گی اور سالانہ 129.5 ملین ڈالرز کی بچت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :