ایچ ای سی اور ہواوے نے طلبہ و طالبات میںجدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے آئی سی ٹی سکلز کمپیٹیشن2017 کا افتتاح کر دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، ایچ ای سی کے پاس بہترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر موجود ہے ، پاکستان میں بہترین آ ئی ٹی ماہرین تیار کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ، سی پیک کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کیلئے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ، رواں سال وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپ پاکستان میں تیار ہوں گے،چیئرمین یچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر احمد

بدھ 16 اگست 2017 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی ) اور چین کی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز(آئی سی ٹی)سکلز کمپیٹیشن2017 کی افتتاح کر دیا ، چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر احمد نے کہا کہ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، ایچ ای سی کے پاس بہترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر موجود ہے ، پاکستان میں بہترین آ ئیٹی ماہرین تیار کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ، سی پیک کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کیلئے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے، چین کے بہترین بزنس یو نیورسٹیوں سے وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ملکر یہ کنسورشیئم تشکیل دیا جائے گا اور چین کے ساتھ اعلی تعلیم کے شعبہ میں ملکر کام کریں گے، رواں سال وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپ پاکستان میں تیار ہوں گے،پاکستان کی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کیلئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن کی جدید صلاحیتوں کے فروغ کیلئے منعقد کیا جانے والا مقابلہ اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹریٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور چین کی کمپنی ہواوے کے اشتراک سے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز(آئی سی ٹی)سکلز کمپیٹیشن2017 کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چین کے پاکستان میں کلچرل قونصلر اور ہواوے کے پاکستان میں سی ای او نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احمد نے کہا کہ ہواوے کی جانب سے پاکستان کی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کیلئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن کی جدید صلاحیتوں کے فروغ کیلئے منعقد کیا جانے والا مقابلہ اہم کردار ادا کرے گا۔ ایچ ای سی پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مواقعے فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ایچ ای سی اور ہواوے کے درمیان پارٹنر شپ کے 10سال مکمل ہو گئے ہیں، ایچ ای سی کے پاس بہترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر موجود ہے، اس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔

ایچ ای سی ہیومن ریسورسز کو آئی سی ٹی کی تربیت فراہم کر رہی ہے، سی پیک کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کیلئے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے، چین کے بہترین بزنس سکولوں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ملکر یہ کنسورشیئم تشکیل دیا جائے گا، چین کی ہائر ایجوکیشن کے اداروں سے مل کر تعلیم کے لئے کام کریں گے، رواں سال وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت دیئے جانے والے لیپ ٹاپ پاکستان میں تیار ہوں گے، تقریب سے چین کے کلچرل قونصلر نے بھی خطاب کیا، ملک بھر سے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔