اقوام متحدہ کی امریکہ میں اسلامو فوبیا،نسل پرستانہ سوچ اور غیر ملکیوں سے نفرت کے رجحان کی شدید مذمت

نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلام فوبیا معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں، سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش

بدھ 16 اگست 2017 16:36

اقوام متحدہ کی امریکہ میں اسلامو فوبیا،نسل پرستانہ سوچ اور غیر ملکیوں ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ میں اسلامو فوبیا، نسل پرستانہ سوچ اور غیر ملکیوں سے نفرت کے رجحان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلام فوبیا معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش نے امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلام فوبیا معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسانیت مخالف اور نفرت انگیز اقدامات کی ہرجگہ اور ہر شکل میں مذمت کی جانی چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں نسل پرست گروہوں کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور انیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :