شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے فلم سٹار ریشم

بدھ 16 اگست 2017 17:03

شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے فلم سٹار ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار ریشم نے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :