لاہور میںقومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز، 58کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

بدھ 16 اگست 2017 17:03

لاہور میںقومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز، 58کھلاڑیوں نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بدھ کے روز سے جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگیا۔کوچ محمد عثمان نے بتایا کہ کیمپ میں تمام 58کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے اور کیمپ کے پہلے روز دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کروائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں سیشنز اڑھائی اڑھائی گھنٹے پر مشتمل تھے ، کیمپ کے پہلے سیشن میں فزیکل ،بیسک ،ٹیم ٹریننگ ،پنلٹی کارنر جبکہ دوسرے سیشن میں میچ پریکٹس اور دیگر شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑی کافی فٹ ہیں اور ٹریننگ انتہائی دلچسپی سے کررہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ان کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر ٹریننگ کروائی جائے تاکہ کیمپ کے اختتام تک ہمیں قومی سینئر ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی میسر ہوں ،ٹیم کوچ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ کیمپ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں کافی نکھار آئے گا اور یہ کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :