توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے‘خادم حسین

کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،حکومت عملدرآمد کروائے

بدھ 16 اگست 2017 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے کیونکہ کالا باغ ڈیم کی بروقت تعمیر نہ ہونے سے توانائی بحران طول پکڑتا جارہا ہے اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ،اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پہیہ بند، مزدور بے روزگار اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے فیروز پور بورڈ کے محبوب سرکی ،میاں ادریس، طاہر جاوید بھٹی،عمران اور رانا اظہر و دیگر تاجر راہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اس کی تعمیر اور عملدرآمدکالاباغ ڈیم نہ بننے سے سالانہ3کروڑ50لاکھ ایکڑ فٹ اربوں روپے کا قیمتی پانی سمندر میں گر کر ضائع ہورہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پانی کو ڈیم بنا کر محفوظ کیا جائے ،کالا باغ ڈیم سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں داخل ہوگی او ر اس سے سارا سال دریائوں میں زراعت کے لیے پانی بھی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتی مقاصد کیلئے وافر خام مال دستیاب ہوگا جس سے صنعت و زراعت دونوں ترقی کرینگی انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ بننے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے معیشت کو کھربوں روپے نقصان کا سامنا ہے اس لیے اس کی فی الفور تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :