آج جمہوریت کی بات، 10سال تک جنرل ضیاءالحق کی گود میں کون بیٹھارہا؟ طاہرالقادری

جمہوریت کوپیسے سے غلیظ اورچھانگا مانگا سیاست کوآپ نے متعارف کروایا،آپ کا انقلاب نوازشہبازبچاؤانقلاب ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران عنقریب پھانسی چڑھنے والے ہیں،دنیا میں آپ کے فرنٹ مینوں کوجانتاہوں،جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کوپبلک کیاجائے،عیدالضحیٰ کے بعد فیصل آباداور ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔مال روڈپردھرنے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 اگست 2017 19:04

آج جمہوریت کی بات، 10سال تک جنرل ضیاءالحق کی گود میں کون بیٹھارہا؟ طاہرالقادری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء ) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کی بات، 10سال تک جنرل ضیاء الحق کی گودمیں کون بیٹھارہا؟جمہوریت کوپیسے سے غلیظ اورچھانگامانگاسیاست کوآپ نے متعارف کروایا،اشرافیہ کامطلب شریف خاندان کی سلطنت ہے،آپ کاانقلاب نوازشہبازبچاؤانقلاب ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران عنقریب پھانسی چڑھنے والے ہیں،دنیا میں آپ کے فرنٹ مینوں کوجانتاہوں،جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کوپبلک کیاجائے، عید الضحیٰ کے بعد فیصل آباداور ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

انہوں نے فوارہ چوک مال روڈپرسانحہ ماڈل کیخلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس باقرنجفی کے کمیشن کی رپورٹ کی حصول کیئیے دھرنا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کی تحریک تم نہیں ہوگی یہ احتجاج چلے گا۔ہم پرامن ضرورہیں لیکن امن کی کمزوری نہیں۔یہ چاہیں توانصاف چھین کربھی لے سکتے ہیں لیکن ہم آئین قانون کادامن نہیں چھوڑناچاہتے۔انہوں نے کہاکہ یادرکھو چورپکڑاگیا۔

ابھی قاتل باقی ہے جس نے 17جون کواپنے حکم سے 14لوگوں کاقتل عام کروایا۔اس قاتل کانام شہبازشریف ہے۔نوازشریف کے پیچھے اصل قوت شہبازشریف کااقتدارہے۔جب تک یہ دونوں اپنے انجام کونہیں پہنچتے اس ملک سے اندھیری رات کاخاتمہ نہیں ہوگا۔اپنے جھوٹ کی وجہ سے سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے نوازشریف ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ وہ آئینی ترمیم کرکے رہیں گے۔

امانت دیانت کی تمام شقیں ختم کرناچاہتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ووٹ کی حرمت کرواناان کاان کامقصد ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کے تقدس کوپامال کرنے والے بھی وہی ہیں۔80ء کی دہائی انہو ں نے ایم پی اییزکوخریدنے کیلئے 3،6،9 اور پھر12لاکھ تک کی بولیاں لگاتے۔مسلم اور اقلیتی ایم پی ایزکی الگ الگ قیمت رکھی۔ہرشخص کوکہاکہ پانچ ایم پی اے خریدنے والے کووزارت ملے گی۔

اگرمیں غلط کہہ رہاہوں تومیری بات کومستردکرنے کی جرات کرو۔طاہرالقادری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوریت کوپیسے سے غلیظ آپ نے کیاچھانگامانگاسیاست کومتعارف آپ نے کروایا۔چھانگامانگامیں ایم پی ایزسے تہجد کی نمازیں پڑھوائی،بولیاں لگائیں۔آج آپ آمریت کیخلاف جمہوریت کی بات کرتے ہیں 10سال تک جنرل ضیاء الحق کی گودمیں کون بیٹھارہا؟وزیرخزانہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب بنے۔

آج آپ کہتے ہیں کہ 70سال سے تماشالگاہواہے 35سال اقتدارمیں آپ رہے۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ کامطلب شریف خاندان کی سلطنت ہے۔شہبازشریف سچ کہتے ہیں کہ اشرافیہ ملک کولوٹ کرکھاگئے۔ہم اسی اشرافیہ کاخاتمہ چاہتے ہیں۔نوازشریف کوسپریم کورٹ نے نااہل کیاتوآج انقلاب یادآگیا۔ماڈل ٹاؤن میں 100لوگوں کوگولیوں سے بھوننے والے کوانقلاب کاکیاپتا؟ آپ کاانقلاب نوازشہبازبچاؤانقلاب ہے۔

جی ٹی روڈ پرآپ نے مجھ پرتنقیدکی۔میں آپ کے دکھ کوسمجھ سکتاہوں آپ عنقریب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پھانسی چڑھنے والے ہیں۔آپ نے ساری دنیامیں فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں میں ان کے نام بھی جانتاہوں۔یہ سب شہبازشریف نے رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف صاحب آپ نے کہاتھا کہ کمیشن بنادیااگرکمیشن نے مجھے ذمہ دارٹھہرادیاتومیں مستعفی ہوجاؤں گا۔اگرآپ قصوروارنہیں توجسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کوپبلک کیاجائے۔انہوں نے اعلان کیاکہ عید الضحیٰ کے بعد فیصل آباداور ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔