پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ڈی جی آئی ٹی بلوچستان سے ملاقات

تعلیمی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا جامع جائزہ لیا بیوٹمز جیسی یونیورسٹی کی موجودگی کے باعث بلوچستان اب تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہا،ڈی جی پی آئی ٹی بی لاہور ساجد لطیف کی ملاقات کے موقع پرگفتگو

بدھ 16 اگست 2017 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈی جی آئی ٹی بلوچستان آصف اکرام ڈائریکٹرآئی ٹی بلوچستان جواد احمدکے ہمراہ بیوٹمز کا دورہ کیاوفد میں پی آئی ٹی بی کے ڈی جی ساجد لطیف ،ڈائریکٹر وسیم بھٹی،جوائنٹ ڈائریکٹر نبیل خان اور Iٹی ڈی ایسبلوچستان میجر بشیر بھی شامل تھے ر جسٹرار بیوٹمز جمال مصطفیٰ نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

پی آئی ٹی بی لاہور کے وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وفد نے اساتذہ اور سنیئر حکام سے ملاقات کی ، تعلیمی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا جامع جائزہ لیا۔وفدکے شرکاء نے بیوٹمز کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیت کو سرہاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی آئی ٹی بی لاہور ساجد لطیف نے کہا کہ صوبے میں بیوٹمز جیسی عالمی معیار کی یونیورسٹی موجود ہے اور بیوٹمز کی بلوچستان میںموجودگی سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان اب تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز انکیوبیشن سینٹر میں نہ صرف بیوٹمز کے طلباء کو بلکہ صوبہ بھر کے دوسرے اضلاع کے فرمز کو بھی انکیوبیٹر بننے کا موقع دیا جائے ۔

ڈی جی آئی ٹی بلوچستان آصف اکرام نے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی کاوشوں کا سراہا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹراپنی طرز کا بلوچستان میں واحد مرکز ہے جس میںبلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ڈگری کے حصول کے بعد خود کار روزگار اور کاروبار مرتب کرنے میں تکنیکی اور کاروباری مہارتوں سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ دفتری اور دیگر سہولیات بھی میسر کی جا تی ہیں انہوںنے آئی ٹی پارک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔

بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹرکے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ سید شاہ محمد نے کہاکہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹر 9فارمزنے مجموعی طور پر ساڑھی4کروڑ سے زائد کاکاروبار کیا جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد منافع کمایا جبکہ مجموعی طور پر 64ملازمتیں پیدا کیں اور پلان 9کا بھی اظہار کیا ، جس پر ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے حامی بھری اور ان کودورہ لاہور کی دعوت دی تاکہ باہمی طور پر پلان 9کو حتمی شکل دی جائے۔