مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے اللہ رحم کرے:چودھری شجاعت

بدھ 16 اگست 2017 19:55

مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے اللہ رحم کرے:چودھری شجاعت
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سینئر سیاست دان چودھری شجاعت حسین جو آج کل مسلم لیگ ق کو مضبوط اور مستحکم کرنے کےلیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے اللہ رحم کرے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں موجود رہنماؤں غوث علی شاہ اور صدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات کے بعد ہونیوالی پریس کانفرنس میں کیا تاہم چودھری شجاعت کراچی میں مسلم لیگ ق کے پرانے ساتھیوں اور علیحدگی اختیبار کرنے والے لوگوں کو یکجا کرنے کے لیے گئے ہیں۔

ملاقات کے بعد ہونیوالے میڈیا ٹاک میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت تمام افراد کا احتساب ہوناچاہیے اور وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں سب مسلم لیگی ملکر حصہ لینگے اور اگر کوئی اچھا مسلم لیگی کسی بھی جماعت میں ہوا تو اس سے رابطہ بھی کرینگے تاہم اتحاد کےلیےقائم کمیٹی کےساتھ بھی بھرپور تعاون کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سمجھدارہے اس کومشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :