شریف برادران عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں لیکن ان کی ایک بھی چال نہیں چلنے والی،شیخ رشید

حدیبیہ کیس کھلا تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی اور دنیا تماشا دیکھے گی، میڈیا گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 20:49

شریف برادران عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں لیکن ان کی ایک بھی چال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں لیکن ان کی ایک بھی چال نہیں چلنے والی،حدیبیہ کیس کھلا تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی اور دنیا تماشا دیکھے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پانامہ کیس سے زیادہ اہم ہے اور انصاف کے حصول تک عوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں کیوں کہ شریف برادران خود پسند ہیں ان کو اپنے سوا کوئی دوسرا عبوری وزیراعظم بھی قبول نہیں،یہی وجہ ہے کہ وہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں کہ آخر کیوں وہ عدالت عظمیٰ سے نااہل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا کھیل اب نہیں چلے گا،صرف قانون کی حکمرانی ہوگی اور مجرموں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں گی،یہ جتنا چاہیں چلائیں اور زہراگلیں لیکن ایک بار حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھل گیا تو پھر ان کی ایسی چیخیں نکلیں گی کہ دنیا تماشا دیکھے گی۔

متعلقہ عنوان :