استنبول چوک میں منعقد کئے جانے والے جلسے میں شرکت کیلئے عوامی تحریک کی خواتین اور بچے دوپہر ڈیڑھ بجے ہی جلسہ گاہ پہنچنا شروع

جس کی وجہ سے جلسہ انتظامیہ کو آنے والے خواتین و بچوں کو شدید گرمی و حبس سے بچانے کیلئے بڑے پنکھے لگانے پڑے

بدھ 16 اگست 2017 20:57

استنبول چوک میں منعقد کئے جانے والے جلسے میں شرکت کیلئے عوامی تحریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام استنبول چوک میں منعقد کئے جانے والے جلسے میں شرکت کیلئے عوامی تحریک کی خواتین اور بچے دوپہر ڈیڑھ بجے ہی جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے جلسہ انتظامیہ کو آنے والے خواتین و بچوں کو شدید گرمی و حبس سے بچانے کیلئے بڑے پنکھے لگانے پڑے قابل ذکر امریہ ہے کہ جلسہ گاہ میں خواتین اور بچوں کی آمد کا سلسلہ اس وقت شروع ہو گیا تھا جب دھرنا کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر بحث تھاواضح رہے کہ جلسے کے وقت شام چھ بجے تھا۔

متعلقہ عنوان :