لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں گلاب خان نامی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

گلاب خان کے کاغذات نامزدگی ان کا نام ووٹر لسٹوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے ہیں

بدھ 16 اگست 2017 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں گلاب خان نامی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جس کے بعد گلاب خان نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے انہوں نے اپنے حلقے میں پختون ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کو ووٹ نہ دیں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گلاب خان کے کاغذات نامزدگی ان کا نام ووٹر لسٹوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے ہیں جبکہ گلاب خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں ان کا نام ووٹر لسٹوں میں موجود تھے جس میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی غرض سے ووٹر لسٹوں سے غائب کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :