سرگودھا،حکومت صوبہ بھر کے متعدد بلدیاتی کا مالی سال 2017-18 کا بجٹ منصوبہ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 16 اگست 2017 21:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے متعدد بلدیاتی کا مالی سال 2017-18 کا بجٹ منصوبہ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کو 30اگست تک اپنا بجٹ ہر حال میں منظور کروا کر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی اکثریت یونین کونسلوں نے ابھی تک بجٹ منظوری نہیں کروایا، جس وجہ سے ماہ اگست کی بھی تنخواہیں پنشن اور دیگر ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہین، یونین کونسلز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونین کونسل ملازمین کی تعداد کا یقین نہ ہونے کے باعث بجٹ میں تاخیر ہو رہی ہے، اس وقت بعض یونین کونسلوں میں ملازمیں بھی ہیں، جبکہ شیڈول میں دو ملازمین ہیں، جس وجہ سے بجٹ کی تیاری میں دشواری ہو رہی ہی

متعلقہ عنوان :