ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے،پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر

بدھ 16 اگست 2017 21:14

ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے،پرویز ملک، خواجہ عمران ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پہلے بھی مخالفین کو شکست دی تھی انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے، قومی منصوبوں پر سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے منصوبے ہم سب کے سانجھے منصوبے ہیں اور ہمیں ملکر ان منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے تاکہ عوام ان منصوبوں سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکیں،مخالفین نے اگر’’میں‘‘کی روش کو ترک نہ کیا تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے 120میں الیکشن مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ ،شفقت حسین پاندہ، اظہر فاروقی، عامر خان،رانا احسن شرافت اور چوہدری عبدالمجید نمبردار سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمحروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :