پشاور سمیت صوبے بھر میں گرمی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولز کھل گئے ،

تاہم سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی

بدھ 16 اگست 2017 21:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں گرمی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولز کھل گئے ہیں تاہم سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی جو طلباء حاضر ہو ئے ان کے چہروں پر چھٹیاں ختم ہونے کا غم نمایاں نظر آ رہا تھا جبکہ بعض طلباء انتہائی خوش تھے اور ڈھائی مہینے بعد اپنے سکول کے دوستوں سے ملتے رہے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کی ہدایات کی ہے اور بعض پرائیویٹ سکولز یکم ستمبر سے کھلے گے جبکہ صوبے میں مڈل ، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز بھی کھل گئے ہیں جبکہ پرائمری سکول یکم ستمبر سے کھلے گے ۔

متعلقہ عنوان :